Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

گلیشیئر پگھلنے کا عمل تیز، جھیل پھٹنے کا خدشہ،شاہراہ قراقرم ،زرعی اراضی زد میں آگئے

سکردو(نیوزڈیسک) ملک بھر میں جہاں طوفانی بارشیں جاری ہیں وہاں گلگت بلتستان میں شدید گرمی کے باعث گلیشئرز پگھلنے کا عمل تیز ہوگیا جس کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ، شاہراہ قراقرم سمیت عوامی املاک اور زرعی اراضی کٹاؤ کی زد میں آگئے ۔محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور چترال میں گلوف (گلیشیئر پر بننے والی جھیل کے پھٹنے) کا خطرہ ہے اور اس کے باعث سیلاب آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ 3 اگست کی شام سے چترال میں بارشوں کا امکان جبکہ 3 سے 6 اگست کے دوران گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور بلند و بالا برفانی جھیلوں کے پگھلنے کی وجہ سے علاقے میں گلوف اور سیلاب کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مقامی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گلوف اور سیلاب سے متعلقہ واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں