گلگت(نیوزڈیسک) موسلا دھار بارشوں نے استور بھر میں سیلابی ریلوں کو جنم دیا ہے، جس سے بنیادی ڈھانچے اور زرعی زمینوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، اور بہت سے رہائشی اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر اسد علی کے مطابق غیر معمولی بارش نے پورے خطے میں تباہی مچا دی
، استور-گوری کوٹ روڈ سیلاب سے شدید متاثر، ، سیلابی ریلے نے پانچ مختلف مقامات پر تباہی پھیلادی ، علاقے کے مکین محصور ہوکررہ گئے۔سیلاب سےزرعی شعبے کو شدید متاثر کردیا، کھڑی فصلیں تباہ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس سے مقامی کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔