Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

گلیشیئر پھٹنے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے

گلگت بلتستانگ( نیوز ڈیسک)لگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ غذر گوپس کے علاقے تلی داس کے مقام پر گلشئیر پھٹ گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال اور تباہی ہوئی۔ سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، تاہم شدید مالی و جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ دریا کا بہاؤ رُک گیا ہے، تاہم مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

فیض اللّٰہ فراق نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ پانی ایک جھیل کی صورت اختیار کرگیا ہے جس سے متصل دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:بانی چیئرمین کوچیلجز، ہمارے جو بیانیہ ہے اپنی جگہ پر قائم ہے، خرم دستگیر

یہ بھی پڑھیں