Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دیامر کے علاقے تانگیر میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ

دیامر(اوصاف نیوز) دیامر کے علاقے تانگیر میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن( ایف ڈبلیو او) کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور شہید جبکہ ایک آفیسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

وی او:حملے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ریجنل ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج ملک کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں قانون کی گرفت میں لاکر نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کا اعلان کیا ہے۔نگران وزراء نے شہید ڈرائیور کے بلند درجات اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان سرکاری تحویل میں ہیں مگر کھانے پینے اور دیگر اخراجات کوئی اور اٹھاتا ہے ،بڑا سچ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں