اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہسیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ نئی سیاسی جماعت کا نام مسلم لیگ ہی رکھیں لیں اور آگے اے بی سی کچھ بھی لگا لیں مگر میں نے اس سے اختلاف کیا کیونکہ پہلے بھی ایسی بہت سی پارٹیاں ہیں جو کچھ نہیں کرسکیں۔
قیادت کی غلط پالیسیوں کے باعث ن لیگ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا تھا،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہاموجودہ حکمران سیاستدانوں نے اقتدارکیلئے اصولوں پر کمپرومائز کرلیا۔نوازشریف ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ سے ہر قیمت پر اقتدار کے حصول کی طرف اآگئے جس کے بعد میں ان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا تھا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں سب کو آئین کے مطابق چلنا ہوگا، وزیراعظم آرمی چیف کے ماتحت نہیں ہوسکتا۔ ملکی مسائل حل کے لیے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ سیاست میں پیسے کی اہمیت کو ختم کرنا ہوگا۔
ہمارے پاس پاکستان کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔عوام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جلد بڑی شخصیات پارٹی میں شامل ہونگی، مفتاح اسماعیل ہماری سیاسی جماعت کا حصہ ہیں جبکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر جلد ہمارے قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔ فواد حسن فواد کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
ٹیکس مسترد، فلور ملز ایسوسی ایشن کا آٹے کی سپلائی بند کرنے، ملک گیر ہڑتال کا اعلان


