لاہور(نیوزڈیسک) حکومت کے آئی ایم ایف کی ایماء پر پاکستانی عوام پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ آہستہ آہستہ بڑھتا جارہا ہے ۔ ایسے حالات میں جہاں پٹرولیم ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا وہاں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کی کوشش کی، حکومت کو مطالبات پہنچا دیئے کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹا واحد چیز ہے جو سستا بھی ہے اورعام غریب عوام کی دسترس میں بھی ہے تاہم حکومت آٹا بھی مہنگا کرنے کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس لگا کر عوام کی آٹے سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔،
خدارا حکمران ہوش کے ناخن لیں۔عاصم رضا کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 10 جولائی کو ملیں گندم کی واشنگ بند کردیں گی اور 11 جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ ہم حکومت کو وقت دے رہے ہیں تاکہ عوام تنگ نہ ہوں لیکن بدھ سے ہم مکمل ہڑتال کی طرف چلے جائیں گے۔
برطانوی الیکشن، پاکستانی اور کشمیری نژاد امیدواروں نے ریکارڈ قائم کردیا، شبانہ محمود وزیرانصاف نامزد



