اسلام آباد(نیوزڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین نے ادارے کی بندش کے فیصلے کیخلاف ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیدیا۔ رائٹ سائزنگ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے کیخلاف ملک بھر میں ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور آج یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ہیڈ آفس کے باہرملازمین دھرنا دے کر بیٹھ گئے ۔
ملازمین کے حکومت کیخلاف نعرے ۔ یونین لیڈر عارف شاہ نے کہا کہیوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، ملازمین کے درھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔
ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی جائے، گزشتہ چار سال سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا سو فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں، جب تک تمام مطالبات نہیں مان لیے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ، انٹرنیٹ ایشو کیس ، ممبر ٹیکنیکل آئی ٹی عدالت طلب
