Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

پی ٹی آئی احتجاج: جڑواں شہروں میں معمولات زندگی، موبائل فون سروسز بحال ہونا شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں ، اس کے علاوہ بند راستے بھی ٹریفک کیلئے کھولنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے۔

مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ، میانوالی میں موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند ، رینجرز تعینات ڈی سی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ، کچھ دیر تک تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے بھی کھول دیئے جائیں گے۔

فیض آباد اور راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے دیگر راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

یہ بھی پڑھیں