اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے انتخاب کے لیے بننے والی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر میں سے کون اگلا چیف جسٹس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائی بنیادی طور پر عدلیہ کی طرف سے کی گئی تھیں، عدلیہ کی طرف سے کہا گیا کہ 25 اکتوبر گزرجانے دیں پھر We will take care of this Governmentدوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں۔
نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
