Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

آٹے اور گندم کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے آٹے اور گندم کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق فلور ملز کو یومیہ دو ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی جاری رہے گی، جبکہ نئی قیمتوں پر فوری عملدرآمد اور تمام فلور ملز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

صوبے میں 20کلو آٹے کی ایکس مل قیمت 2500روپے، ریٹیل قیمت 2520روپے مقرر کردی گئی، گندم کی سرکاری اجرا قیمت 11200روپے فی 100 کلو مقرر کردی گئی۔ گندم کا اجرا فوری طور پر نئی قیمتوں پر ہوگا۔

ضلعی فوڈ کنٹرولرز اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن جاری کردی گیا، فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کوٹہ ریلیز2026کا اعلامیہ جاری کردیا۔ تمام فلور ملز کو ایس اوپیز2026پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات بارےوزیراعظم کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں