Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی۔

پی سی بی کے مطابق ریجنل، ڈیپارٹمنٹل، ضلعی اور زونل ٹیموں پر نئی فٹنس پالیسی کا اطلاق ہو گا ، تمام عمر کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹنگ اور بہتری کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے فٹنس پلان تیار کیا ، نئی فٹنس پالیسی بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی۔

پلان کے تحت ٹائر ون میں ریجنل، فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں جبکہ ٹائر ٹو میں سینئر ڈسٹرکٹ، انڈر 19، 17 اور 15 ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹائر ون کے کھلاڑی 11 مختلف ٹیسٹ اور ٹائر ٹو کے کھلاڑی مجموعی طور پر آٹھ مختلف ٹیسٹ سے گزریں گے ۔

ٹائر ون میں 8 یا اس سے زیادہ ریڈ اسکور حاصل کرنے والا کھلاڑی فیل قرار پائے گا ، ٹائر ٹو میں 6 یا اس سے زیادہ ریڈ اسکور پر بھی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام تصور ہو گا ،فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑیوں کو تمام ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوں گے۔

گزشتہ سال بھی اکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروا دی تھی جس میں 26-2025ء کے سیزن سے پہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں