اسلام آباد: پاور سکیٹر کا سرکلر ڈیٹ مالی سال 2023-24کے 2393ارب روپے سے کم ہوکر مالی سال 2024-25 میں 1614ارب روپے پر آیا تھا –
پاور سیکٹر کیلیے مالی سال 2025-26میں وفاقی بجٹ میں کل 893ارب روپے مختص کیے گئے تھے جس میں 98ارب روپے کی کٹوتی گئی
اگر پاور ڈویژن کو بجٹ میں مختص رقم پوری ادائیگی کی جاتی تو اس وقت سرکلر ڈیٹ مزید کمی کے ساتھ 1577ارب پر آجاتا
بجٹ میں 98ارب روپے کی کٹوتی کی وجہ سے سرکلر ڈیٹ اس مالی سال میں 61 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے
پاور سیکٹر کی تقسیم کار کمپنیوں کے مالی سال 2023-24 میں 591ارب روپے کے نقصانات مالی سال 2024-25 میں 193 ارب روپے کم ہو کر 397ارب روپے پر آئے
اس مالی سال پاور ڈویژن 397 ارب روپے کے نقصانات میں مزید کمی کرکے 326ارب روپے پر لے آیا ہے
پاور ڈویژن دو سال میں نقصانات کو 591 ارب روپے سے 265ارب روپے کم کرکے 326 ارب روپے پر لے آیا ہے
یہ کمی اس امر کی واضح دلیل ہے کہ پاور سیکٹر میں کی جانے والی اصلاحات نہ صرف مؤثر ثابت ہو رہی ہیں بلکہ ان کا مثبت اثر تسلسل کے ساتھ برقرار ہے۔
پاور ڈویژن کے مذکورہ بالا اعداد و شمار اس امر کی توثیق کرتے ہیں کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی عمل مؤثر انداز میں جاری ہے اور بجٹ میں کی جانے والی کٹوتی ایک وقتی مالیاتی عنصر تھا، نہ کہ کارکردگی میں کسی کمی کا مظہر۔ پاور ڈویژن اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ توانائی کے شعبے کو مالی طور پر پائیدار اور صارفین کے لیے قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔

