اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پارلیمنٹ ہائوس میں حکومتی اتحادی کمیٹی اور پی ٹی آئی اتحادی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کی پہلی باضابطہ نشست ہوئی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت ۔حکومتی اتحادی کمیٹی کی طرف سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،سنیٹر عرفان صدیقی،رانا ثنا اللہ،راجہ پرویز اشرف،سید نوید قمر ،عبدالعلیم خان اور ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکت کی ۔
پی ٹی آئی مذاکرتی کمیٹی کی طرف سے اسد قیصر،علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ محمد حامد رضا شریک ہوئے ۔اسد قیصر نے آگاہ کیا کہ مذاکراتی کمیٹی کے باقی ارکان عدالتی مقدمات یا ملک سے باہر ہونے کے باعث اس ہنگامی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔
دونوںمذاکراتی کمیٹیوں نے خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے آج کے اجلاس کو نہایت مثبت پیش رفت قرار دیا ۔انہوں نے توقع ظاہر کی پارلیمنٹ ،مسائل حل کرنے کا اہم فورم ہے اور مذاکراتی عمل کو جاری رہنا چاہئےاپوزیشن کمیٹی نے اپنے ابتدائی مطالبات کا خاکہ پیش کیا ۔طے پایا کہ اگلی میٹنگ میں اپوزیشن کمٹی تحریری طور پر اپنے مطالبات اور شرائط پیش کریگی تاکہ اس دستاویزات کی روشنی میں بات چیت آگے بڑھ سکے۔
اجلاس میں دہشتگردی کےخلاف جنگ میں جانیں نچھاور کرنیوالے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اس پختہ عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم سب قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
دونوں مذاکراتی ٹیموں نے سپیکر ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا اور حکومتی کمیٹی کے قیام اور مذاکرات کے عمل کا آغاز کےلئے ان کی کوششوں کو سراہا ۔باہمی مشاورت سے طے پایا کہ اگلا مذاکراتی اجلاس 2جنوری کو منعقد ہوگا۔
عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا



