Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جرمن سفارتکار کی نعش برآمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت کےڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ سے جرمن سفارتخانہ کے سیکنڈ سیکرٹری کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں غیرملکی سفارتکار کی لاش ملی ہے ،

شناخت جرمن سفارتخانہ کے سیکنڈ سیکرٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ،نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکار کی موت کے حوالے سے جرمن سفارتخانے کو بھی اطلاع کردی،سفارتکار کی موت کی وجہ کاتعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگا،پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جرمن سفارتکار اس سے پہلے ایک مرتبہ معمولی ہارٹ اٹیک کاشکار ہوا تھا،دو دن دفتر نہ پہنچنے پر جرمن سفارتخانے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو سفارتکار مردہ پایاگیا۔

22 ہزار بیوروکریٹس دوہری شہریت کے حامل ہیں ، قادر پٹیل کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں