Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان گروہ کے 5 ارکان گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہراسمنٹ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم افغانی گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے پانچ پستول اور آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان، محمد ابراہیم، خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گروہ کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل کرتا تھا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں۔شان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیں