Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی دو ٹوک الفاظ میں واضح کر چکے ہیں کہ اب اگر افغان سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہوا تو شواہد دینے کے ساتھ ساتھ بھرپور جواب بھی دیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استنبول مذاکرات ناکام ہونے کی ذمہ داری افغان طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ افغان وزیر خارجہ نے کس حیثیت سے دہلی میں بیٹھ کر کشمیر کے حوالے سے بیان دیا؟ پاکستان کا واحد مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جب سے افغان طالبان کی حکومت آئی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کو سپورٹ کیا، یہ لوگ اس بات پر آ ہی نہیں رہے کہ پاکستان کے خلاف کارروائیاں بند ہوں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کی تشکیلوں میں شامل ہو کر پاکستان آتے ہیں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سفارتی کوششوں سے امید رہتی ہے اور ہمیشہ رہنی چاہیے۔

مزید پڑھیں۔پیر سید جماعت علی شاہ کا عرس، یکم نومبر کو نارووال میں تعطیل

یہ بھی پڑھیں