Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت اور نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے تمام مراحل کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرتے ہوئے نظام کو مکمل طور پر پیپر لیس اور کیش لیس کردیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اور چیف ٹریفک پولیس افسر محمد سرفراز ورک کی سربراہی میں یہ جدت کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔

نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت اب شہریوں کو لائسنس بنوانے کے لیے اپنے ساتھ کوئی اضافی دستاویزات یا فوٹو کاپیاں لانے کی ضرورت نہیں ہوگی، شہری اب صرف اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لا کر لائسنس حاصل کرسکیں گے۔

مزید برآں فیسوں کی ادائیگی کے مروجہ طریقے کو آسان بناتے ہوئے کیش لیس کردیا گیا ہے، اب درخواست گزار کسی بھی بینکنگ موبائل ایپ یا دیگر متبادل ڈیجیٹل ادائیگی کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے موقع پر ہی لائسنس فیس ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ٹریفک پولیس چالانوں کی ادائیگی کے نظام کو بھی مکمل طور پر کیش لیس کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں