اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نور خان ایئربیس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو الوداع کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے بھرپور مہمان نوازی اور خصوصی توجہ پر شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد کے ایچ 9 اتوار بازار میں آگ لگنے سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے
