Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔ شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔


شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد اختر، شعیب اختر کے پبلک ریلیشنز (پی آر) مینیجر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے اور مختلف عوامی و پیشہ ورانہ امور میں ان کے ساتھ قریبی تعاون کرتے تھے۔ شاہد اختر کے انتقال پر کرکٹ اور سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 10 سے 16 ہزار روپے تک کمی کا امکان

یہ بھی پڑھیں