پشاور(سٹیٹ ویوز) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کاشف ذوالفقار کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، خیبرپختونخوا (کے پی) میں پولیس اہلکاروں اور افسران کو سوشل میڈیا ویڈیوز بنانے سے روک دیا ۔کے پی پولیس کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی سوشل پلیٹ فارمز پر اہلکاروں کی ویڈیوز اور پرفارمنس شیئر کرنے تک محدود ہوگی۔
اس اقدام کا مقصد پولیس کی کارکردگی پر ممکنہ اثرات کو روکنا ہے۔یہ ہدایت پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر سابق پابندی کے بعد ہے، پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسران کو لکھے گئے خط میں غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں شرکت سمیت سوشل میڈیا کے استعمال سے گریز کرنے کی ضرورت بتائی۔
پنجاب حکومت کا ہزار وں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان
انہوں نے جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کے پھیلاؤ کے ذریعے پولیس کے حوصلے پست کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کی “سخت نگرانی” کی جائے گی اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

