پشاور(نیوزڈیسک)گزشتہ رات اپر کرم کے سرحدی علاقے غوزگڑھی میں شادی کی تقریب کے دوران ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 19 افراد زخمی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔ڈی پی او کرم نثار مہمند کے مطابق تمام زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کی وجہ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے اسکی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ علاقے میں تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج رات تقریباً 12:30 بجے پر غوزگڑھی مقبل اپرکرم میں شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ بلاسٹ ہوا ہے جس میں تقریبا ٹوٹل 19 افراد زخمی ہوئی ہے۔ زخمیوں کو صدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کوہ سلیمان ، موسلادھار بارش ، لینڈ سلائیڈنگ سے متعددگاڑیاں پھنس گئیں


