Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک، 9 کی حالت غیر

نوشہرہ(نیوزڈیسک)نوشہرہ کے علاقے طوہہ نظام پور میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 9 کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں تین کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ تین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کےلیے آئے تھے جہاں غیر معیاری زہریلی شراب پینے سے واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ کی مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سلمان خان نے 6 کروڑ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خرید لی

یہ بھی پڑھیں