Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ہم جسٹس یحییٰ کی مخالفت کیوں کریں؟ شوکت یوسفزئی کمیٹی قیادت پر پھٹ پڑے

پشاور(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان کے تقررکیلئےقائم پارلیمانی کمیٹی سے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر شوکت یوسفزئی نے قیادت پر تنقید کی۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے قائم کمیٹی سے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا جب کہ ان کی جانب سے قیادت کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت نہ کرنےکی تلقین بھی کی گئی۔ اس معاملے پر نجی ٹی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، شرکت نہیں کرنی تھی تو وفاقی حکومت سےآئینی ترمیم پربات چیت کیوں کی؟انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا صاف ستھرا کردار رہا ہے، ان کی مخالفت کرکے ہم کیوں اپنے لیے مشکلات پیدا کریں؟

اب سولر پینلز ریلوے ٹریکس پر کارپٹ کی طرح بچھائے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں