سوئٹزر لینڈ (نیوز ڈیسک)سوئٹزر لینڈ وہ خوبصورت ملک ہے جہاں ٹرینوں کا نظام بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔مگر اب وہ دنیا کا پہلا ملک بننے والا ہے جہاں ریلوے ٹریکس میں سولر پینلز کو کارپٹ کی طرح بچھایا جائے گا۔
جی ہاں واقعی سوئٹزر لینڈ میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔سن ویز نامی کمپنی 2025 کے موسم بہار میں Neuchatel نامی علاقے کے ریلوے ٹریکس پر سولر پینلز نصب کرے گی۔اس کمپنی نے سوئس فیڈرل ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مل کر ایک ریموو ایبل سولر سسٹم تیار کیا ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Joseph Scuderi نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جب دنیا میں کسی ریلوے ٹریک پر سولر پینلز نصب کیے جائیں گے اور ٹرینیں ان کے اوپر سے گزریں گی۔اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے ایک مکینیکل سسٹم کو استعمال کیا جائے گا۔
اتنی زیادہ گرفتاریاں،جیل بھر گئی،اب قیدیوں کیساتھ کیا ہونیوالا؟
