Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

دوستوں کیساتھ ملکر بیٹے کی والدین کو دردناک موت،لاشیں کنویں سے برآمد

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)ایبٹ آباد میں اولاد کا خون سفید ہونے اور بے حسی کا انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے دوستوں کے ساتھ مل کر ماں باپ کو کنویں میں پھینک دیا۔

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں ملکاں میں دو ماہ قبل بیٹے قربان علی شاہ نے گھریلو جھگڑے پر اپنے دو دوستوں کی مدد سے والد امام علی شاہ کو والدہ سمیت کنویں میں پھینک دیا تھا، جن کی لاشیں کنویں سے برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے بیٹے قربان علی شاہ کو گرفتار کرکے دو دوستوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔بیٹے قربان علی شاہ نے دو ماہ اگست میں والدین کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کروائی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ’پاکستانی بیٹی‘ ایک مرتبہ پھر وائرل

یہ بھی پڑھیں