Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

جائیداد کے تنازع پر فریقین کے درمیان گولیاں چل گئیں، 4 افراد قتل،علاقے میں خوف وہراس

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں جائیداد کے تنازع پر 2 فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے لنڈی جالندھر میں 2 فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے 3 جبکہ دوسرے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، وجہ جائداد کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں