Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

ایبٹ آباد، پرائمری سکول میں دھماکہ، 6 بچے جھلس گئے

ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)ایبٹ آباد میں قائم پرائمری سکول نمبر 4میں گیس ہیٹر دھماکہ سے 6 بچے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پرائمری سکول نمبر 4 میں گیس ہیٹرکے دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوراََ موقع پر پہنچ گئی

، ہیٹر دھماکے میں چوتھی جماعت کے 6 طلباء شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جھلسنے والے 6 طلبا کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ،جھلس کر زخمی ہونے والے طلبا میں سفیان ، معاویہ ،عاشر ، امام حسنین ، عمیر اور فرید شامل ہیں ۔
عمران خان کی سول نافرمانی کی کال قابل عمل نہیں، پی ٹی آئی قیادت پیچھے ہٹ گئی

یہ بھی پڑھیں