Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا کے سکولوں میں‌بھی لمبی چٹھیاں، حکومتی نوٹیفکیشن جاری

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں.تعلیمی ادارے یکم جنوری کے بجائے 7 جنوری کو کھولے جائیں گے. حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ ثانوی تعلیم کی طرف سے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔اس سے قبل تعلیمی ادارے یکم جنوری کو کھلنے تھے تاہم، اب 7 جنوری کو کھولے جائیں گے۔
آزادکشمیر ضلع حویلی کا بڑااعزاز ، بریگیڈیئر سید امتیاز گیلانی میجر جنرل کے عہدے پر تعینات

یہ بھی پڑھیں