Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آزادکشمیر ضلع حویلی کا بڑااعزاز ، بریگیڈیئر سید امتیاز گیلانی میجر جنرل کے عہدے پر تعینات

راولپنڈی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیر کے علاقے ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کا ایک اور بڑا اعزاز، ضلع حویلی گاوں ھنڈی پیراں سے تعلق رکھنے والے برگیڈئیر ســّید امتیاز گیلانی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ۔امتیاز گیلانی کوضلع حویلی کاپہلا میجر جنرل ہونے کا اعزاز حاصل ہےانکی پروموشن کی خبر ملتے ہی انکے آبائی گاوں اور پورے ضلع حویلی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

سیاسی سماجی مذہبی و سول سوسائٹی کی طرف سے خاندان اور اہل خانہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ۔ سوشل میڈیا پر انکی خبر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے ۔امتیاز گیلانی نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رینکڑی خاص سے حاصل کی بعدازاں ایف ایس سی گورنمنٹ ڈگری کالج عباسپور سے حاصل کی .

میجر جنرل امتیاز گیلانی کے والد ور بڑے بھائی بھی پاک آرمی میں اپنی خدمات دے چکے ہیں ۔آپ انتہائی کہنہ مشق صوم و صلواۃ کے پابند ہیں ۔دفاع وطن اور وطن سے محبت انکے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے پیشے سے لگاو کی وجہ سے یہ مقام حاصل ہوا ۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں‌سونے کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

یہ بھی پڑھیں