پشاور(نیوزڈیسک)اسلامیہ کالج ہاسٹل میں طالبعلم ضیاء کی مبینہ خودکشی، پولیس کے مطابق ہاسٹل میں شعبہ قانون کے 7 سمسٹر کے طالب علم ضیاء کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئ۔ طالبعلم نے مبینہ خودکشی سے قبل والد کے نام ایک خط بھی لکھا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ۔
پولیس حکام کے مطابق طالبعلم ضیاء کا والد کو لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا ، خط میں طالبعلم نے لکھا کہ ابو میں ایک ایسی کیفیت سے گزر رہا ہوں کہ بیان کرنا محال ہے۔ اس دنیا سے دل بھر چکا ہے۔ میں کسی سے محبت کرتا ہوں اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہے۔۔ بس میں یہ زندگی جینا نہیں چاہتا۔
میں اس معاشرے میں زندگی نہیں جی سکتا، معلوم نہیں کیوں؟ یاد رہے کہ گزشتہ دو سال میں خود کشی کا یہ چوتھا اور ہارڈنگ ہاسٹل میں یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ واقعہ کی شفاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پنجاب میںگہری دھند،این ایچ اے کا موٹروے مختلف مقامات سے بند کرنے کااعلان

