اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نےگہری دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے متعدد موٹر ویز — ایم-3، ایم-5 اور ایم-11— کو بند کرنے کا اعلان کردیا
لاہور سے جڑانوالہ کو ملانے والی موٹروے M-3 فی الحال لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ بند ہے — M-11اسی طرح شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے M-5 بھی مسافروں کے لیے بند کر دی گئی۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور محفوظ سفر کی سہولت کے لیے بندشیں ضروری تھیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دھند کے حالات میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رات گئے کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔مزید معلومات اور مدد کے لیے، مسافروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ موٹروے ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
ٹاور کا جھنجھٹ ختم، موبائل سگنل اب خلا سے ملیں گے

