Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پشاور،ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق،ایک زخمی

پشاور(نیوزڈیسک) پشاورکے علاقے میں  فریقین کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش کے لےپولیس نے کارروائی شروع کردی ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ ورسک روڈ دیگی کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردی گیا۔
کراچی ائیرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات ،پی آئی اے طیارہ حادثے میں بال بال بچ گیا

یہ بھی پڑھیں