Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 8 خارجی ہلاک

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں خارجیوں کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 خارجی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیا جس میں 2 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل (12 جنوری) کو بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 2 الگ الگ آپریشنز میں 9 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں 6 خوارج مارے گئے جب کہ 2 خوارج کو گرفتار بھی کیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم نے پاکستان، چین کے قریب سرحدی علاقوں میں سرنگ کا افتتاح کردیا

یہ بھی پڑھیں