Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا سیکیورٹی فورسز کیرروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشتگرد ہلاک

پشاور (اوصاف نیوز)سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 کارروائیوں کے دوران 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر 9 اور 10 ستمبر کی رات کارروائیاں کی جن میں 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا۔

ذرائع کے مطانق ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند،دتہ خیل اور بنوں میں کارروائیاں کیں،مہمند کے علاقے گلونو میں کارروائی کے دوران 14 خارجیوں کوماراگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں 4 خارجی ہلاک کر دئے گئے، اس کے علاوہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک بھارتی اسپانسرڈ خارجی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، بچے کچھے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں :190ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست مقرر

یہ بھی پڑھیں