Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

کوہاٹ یونیورسٹی میں دفاتر کو طلباء نے تالے لگا دیئے۔

کوہاٹ(نیوز ڈیسک)کوہاٹ یونیورسٹی میں دفاتر کو طلباء نے تالے لگا دیئے۔یہ یونیورسٹی میں آخر چل کیا رہا ہے؟ پہلے خود ہی پوسٹ جاری کر کے کہا جاتا ہے کہ Allied Health Sciences کو رجسٹر کر لیا گیا ہے، تو پھر وہ رجسٹریشن کہاں گئی؟ اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن اور ثبوت کہاں ہے؟

طلبہ کو اس طرح اندھیرے میں رکھنا اور مسلسل کنفیوژن میں مبتلا کرنا کون سی پالیسی ہے؟ اگر واقعی رجسٹریشن ہو چکی ہے تو پھر طلبہ کو واضح طور پر NOC کیوں نہیں دیا جا رہا؟

رجسٹریشن بھی مکمل کر لی گئی ہے، اس کے باوجود صورتحال انتہائی غیر واضح اور مشکوک ہے۔ آخر طلبہ کے ساتھ یہ تماشہ کب تک چلتا رہے گا؟ ہر بار مختلف باتیں کر کے طلبہ کو ذہنی اذیت میں کیوں ڈالا جا رہا ہے؟

یہ غیر سنجیدہ اور غیر واضح رویہ یونیورسٹی کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ طلبہ کو سیدھا اور واضح جواب دیا جائے، اس ابہام اور ٹال مٹول کا سلسلہ فوراً ختم کیا جائے۔

مزیدپڑھیں۔موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس اور جی ایس ٹی میں کمی کی تجویز

یہ بھی پڑھیں