لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع ۔پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی نے ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ 100 پوائنٹس سے بڑھا کر 200 پر ایکٹو کر دیا۔
مزید 100 پوائنٹس پر ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروسز شروع،مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا، مراکہ و دیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کردی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کیلئے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے۔ایمرجنسی میں ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ کے ذریعے پولیس اور اہلخانہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
سروس کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہوگی۔ لاہور میں ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے 300 فٹ تک ہے۔
او لیول کی تاریخ پاکستان کی کتاب پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری




