لاہور (نیوزڈیسک)اسپیکراورڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کیلئے فنانس کمیٹی نے منظوری دیدی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسپیکرملک محمداحمدخان کیلئے10کروڑروپے مالیت کی جدید امپورٹڈ لینڈ کروزرخریدی جائے گی،
ڈپٹی اسپیکراورسیکرٹری اسمبلی کیلئے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے فنانس کمیٹی نے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی کیلئے3کروڑروپے مالیت کے دو ویگو ڈالے بھی خریدے جائیں گے،وزیرخزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن اورپیپلزپارٹی کے علی حیدرگیلانی نے خریداری کی حمایت کی،
اپوزیشن نے موجودہ حالات میں مہنگی گاڑیوں کی خریداری عوام سے مذاق قرار دے دیا۔ رکن فنانس کمیٹی علی امتیاز وڑائچ کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری غیرضروری ہے، نئی گاڑیوں کی خریداری ان حالات میں عوام کیساتھ مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسے ہم پورے ملک میں کریں گے لیکن این او سی کے بغیر نہیں کریں گے۔
مانچسٹر ایئرپورٹ پر برطانوی پولیس کا پاکستانی نوجوانوں پر تشدد ، 5 افسر معطل، انکوائری شروع
