Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

جی ایچ کیو حملہ، عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنیکی تاریخ مقررکردی گئی

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی ۔

شیریں مزاری، صداقت عباسی، امجد نیازی اور عثمان ڈار عالت میں پیش ہوئے جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں۔

دوسری جانب 28 ستمبراور 4 اکتوبر احتجاج کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کارکن اور رہنما پیش نہ ہوئے، ان کی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں۔بعدازاں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل عدالت میں ہو گی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اسلام آباد میں کمرشل گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں