لاہور(نیوزڈیسک) سموگ کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے تجاوز کر گیا، آلودہ فضا میں سانس لینا دشوار ہو گیا۔ڈیفنس فیز 8 میں فضائی آلودگی کی شرح 1800 جبکہ عسکری ٹین میں 1700 سے زیادہ ریکارڈ کی گئی
اس کے علاوہ پاکستان انجینئرنگ سروسز اور اردگرد کے علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بارہ سو سے تجاوز کر گیا، گلبرگ اور اس کے گردونواح میں بھی فضائی آلودگی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ شملہ پہاڑی کے علاقے میں بھی گرین لاک ڈاؤن کے باوجود ائیر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سات ریکارڈ کیا گیا۔
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، درجہ دوم کا گھی 500 روپےسے تجاوز کرگیا


