لاہور (نیوزڈیسک)لاہور آج بروز پیر بھی سخت اسموگ کی لپیٹ میں آگیا ، صبح سویرے سردی اور کٹ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ر پیر کی صبح دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پربرقرار۔ بھارتی دارالحکومت دہلی کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر ہے۔
اسموگ کے باعث پنجاب حکومت نے لاہو رمیں ایک ہفتے کیلئے پانچویں جماعت تک کےسکول بند کردیئے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کرسکتے ہیں، بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے آج وزارت خارجہ کوخط لکھیں گے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے ہوں گے۔
اورنج ٹرین اور میٹروبس کا ٹکٹ فری، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا



