Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

مریم نوازکے گلے میں انفیکشن ، بات چیت بند، علاج کیلئے لندن جانے کا امکان

لاہو ( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گلے میں انفیکشن کے باعث بات چیت بند ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب گلے کے علاج کیلئے کل لندن روانہ ہونگی جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی ،

ذرائع کیمطابق مریم نواز شریف کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔وزیر اعلیٰ کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہو گا، مریم نواز وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی، نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
افغانستان کیلئے چین کا تحفہ،سولر پینل مینو فیکچرنگ فیکٹری نے کام شروع کردیا

یہ بھی پڑھیں