Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

اکاڑہ ،سموگ کے باعث اندھیرا، طالبعلم اور طالبہ ٹرین کی زد میں آکر کچلے گئے

اوکاڑہ (نیوزڈیسک)علی رضا ہوٹل بس اڈا کے قریب ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے 2 طالبعلم ٹرین کی زد میں آ گئے۔ حادثہ میں ایک طالبعلم موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ طالبہ شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمی طالبہ کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد طالبہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ نعش کو بھی ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی شناخت محمد افضل ولد امجد (24 سال تقریباً) سکنہ غازی آباد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی طالبہ کی شناخت اقراء جمیل کے نام سے ہوئی۔

پنجاب میں شدید سموگ کا سلسلہ جاری ، ریلوے لائن عبور کرنیوالے طالبعلم اورطالبہ ٹرین کی زد میں آکر کچلے گئے ۔حادثہ بینظیرروڈ سیٹھ کالونی کےقریب ریلوے لائن پرآیا جس کے نتیجے میں طالبعلم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ طالبہ شدید زخمی ہوگئی ۔

لاش اورزخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اسکول سے چھٹی کے بعد طالب علم محمد افضل اورطالبہ اقراءریلوے لائن عبورکررہے تھے کہ سموگ کےباعث طالب علم ٹرین نہ دیکھ سکے اور ٹرین کی زد میں آگئے۔
شوہروں کو خوش رہنا ہے تو بیگم کی بات پر عمل کریں ،فلک شبیر کا حیرت انگیز مشورہ؟

یہ بھی پڑھیں