راولپنڈی(کرائم رپورٹر)نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں چوری کی واردات مالکان کی غیر موجودگی میں گھر کا صفایا کر دیا،پولیس اسٹیشن روات کی چوکی بحریہ ٹاؤن میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق چوروں نے مالکان کی غیر موجودگی میں گھر سے 10 ہزار ڈالر،23 ہزار سری لنکن کرنسی،45 تولے سونا،ڈائمنڈ سیٹ اور واش رومز کی ٹوٹیاں چرا کر لے گئے ہیں
عثمان ڈی بلاک کے رہائشیوں نے روزنامہ حقیقت کو بتایا کہ سوسائٹی کے عثمان ڈی بلاک میں ایک ہی داخلی خارجی راستہ ہونے اور سیکورٹی تعیناتی کے باوجود چوری چکاری کی وارداتیں معمول ہیں،انچارج پولیس چوکی بحریہ ٹاؤن نے بتایا کہ چوری کی مذکورہ واردات کا مقدمہ درج کرکہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں جنہیں جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا
رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، وارننگ جاری،وجہ کیابنی ؟جانئے




