Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پنجاب بھر میں 15 نومبر بروز جمعۃ المبارک کو ’’نماز استسقاء‘‘ ادا کرنیکا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں 15 نومبر کو ’’نماز استسقاء‘‘ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر کو کئی روز سے شدید دُھند اور سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، سموگ سے نظام زندگی متاثر ہے اور فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہو چکا ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں ’’نمازِ استسقاء‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا، پنجاب میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے، خطّے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔

پاکستان میں تنخواہ کم از کم ایک ہزار امریکی ڈالر کے برابرکی جائے، درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

یہ بھی پڑھیں