Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

لاہور میں 25 سالہ خاتون کو آشنا نے ریپ کے بعد قتل کر دیا، ملزم گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے بلایا اور نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی، ثانیہ کو گلا دبا کر قتل کرکے خود فرار ہوگیا۔

پولیس نے خاتون کی لاش کوارٹر سے برآمد کی، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی صدر لاہور نے کہا کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔

وادی نیلم میں حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

یہ بھی پڑھیں