لاہور(اوصاف نیوز)لاہور بورڈ نے امتحانات کے نتائج کی تیاری تک تمام افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔کنڑولر امتحانات نے جاری پریس ریلیز میں ہدایات جاری کردیں۔
ہدایات کے مطابق لاہور بورڈ کے تمام افسران اور ملازمین کیساتھ سیکرٹری سٹاف میںبھی نتائج سے متعلق عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 24 جولائی کو میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جانا ہے۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں نمایاں پیشرفت، چین سے درآمدات میں بھی اضافہ



