Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث سیلاب کا امکان، وارننگ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر(این ای او سی ) نے آئندہ ہفتے کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ دریائےچناب پر مرالہ،کھنکی اور قادرآباد کے علاقوں میں درمیانے سے اونچےدرجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے جہلم پرمنگلاکے بالائی علاقوں میں درمیانے سےاونچے درجے کےسیلاب کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ دریائےکابل میں نوشہرہ پربہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے اور سوات، پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ، تونسہ اورگڈو بیراج پر آئندہ دنوں میں بہاؤ درمیانے درجے تک پہنچنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شگر کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے جب کہ ہسپر، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب اور سبی کےندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلاڈیم 90 فیصد اور منگلا ڈیم 60 فیصد بھرچکے ہیں۔
مزید پڑھٰیں:وفاقی حکومت اور ملت جعفریہ کے مابین مذاکرات ناکام

یہ بھی پڑھیں