Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پنجاب: مختلف اضلاع میں چلیں گی وائی فائی سے لیس الیکڑک بسیں ، کرایہ صرف 20 روپے

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اضلاع میں 20 روپے میں الیکٹرک بس پر شاندار اور آرام دہ سفرہوگا۔ ایئرکنڈیشنڈ، وائی فائی اور دیگر سہولتوں سے لیس بسیں تیار کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر پنجاب کے عوام کے لئے مسرت آمیز پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے اضلاع میں 20 روپے میں الیکٹرک بس پر شاندار اور آرام دہ سفرہوگا۔ ایئرکنڈیشنڈ، وائی فائی اور دیگر سہولتوں سے لیس بسیں تیار کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ چین کے شہر یانٹائی کی بندرگاہ پر 100 الیکٹرک بسوں کا فلیٹ بحری جہاز پرلوڈنگ جاری ہے آج رات پاکستان روانہ ہوگا۔ طویل عرصے سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام سے محروم اضلاع میں بسیں ترجیحی بنیادوں پر چلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی،اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ،وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں ای بسیں چلائی جارہی ہیں۔ الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔ڈسٹرکٹ کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسوں میں ایئر کنڈیشنڈ، وائی فائی اور دیگر سہولیتیں بھی ہوں گی اور مکمل طور پر خودکار ٹکٹنگ سسٹم ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اضلاح میں چلائی جانے والی الیکٹرک بسوں پر سپیشل پرسن بھی آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ پنجاب کے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور پْر سکون سفر فراہم کریں گی۔

مزید پڑھیں۔ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کیخلاف 34 سال بعد سیریز جیت لی

یہ بھی پڑھیں