Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

رحمت کارڈ کیلئے اپلائی کرنیوالے درخواست کا سٹیٹس چیک کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق خواتین کے لیے رحمت کارڈ پروگرام لانچ کیا گیا ہے جس کے ذریعے بیوہ و بے سہارا خواتین اور بچوں کی کفالت کرنے والی مائیں حکومت کی طرف سے مالی امداد حاصل کر سکیں گی۔

رحمت کارڈ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی تاکہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کر سکیں، اس کے علاوہ، بچوں کی کفالت کرنے والی ماؤں کو ایک بچے کے لیے 25 ہزار روپے، دو بچوں کے لیے 50 ہزار روپے تک کی امداد دی جائے گی۔

یتیم بچوں کے لیے فی گھرانہ ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی زندگی کے حالات بہتر بنائے جا سکیں اور وہ بھی معاشی مشکلات کا سامنا نہ کریں۔

جن بیوہ خواتین اور یتیم بچوں نے پنجاب حکومت کے رحمت کارڈ اسکیم میں آنلائن اپلائی کیا تھا ،وہ فراہم کیے گئے لنک سے اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے ضروری تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرامز خواتین کی زندگی میں تبدیلی لانے اور انہیں خود مختار بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں