ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس جگہ سے نقصان ہو رہا ہے آپ بار بار اُسی جگہ کیوں جا رہے ہیں اس وقت اور بڑے خطرے کا سامنا ہے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ آج دوپہر تک ہی اس سے نکلنے کے لئے تیار ہوں گے اور جو بھی پریشانی ہے شام تک ختم ہو جائے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بھی مشکل باقی ہیں رہے گی انشاءاللہ اور کسی بڑے مقصد میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے بندش وغیرہ میں تھے وہ اب آزاد ہو رہے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روزگار مزید بہتر ہو سکے گا نوکری ہو یا کاروبار دونوں میں فائدہ ملے گا اور گھر میں بھی جاری ٹینشن اور کشیدگی اب کم ہو سکے گی اب فکر مند نہ ہوں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات میں بڑی تبدیلی متوقع ہے جو سالوں سے آپ چاہ رہے تھے اب اُسی طرف جا رہے ہیں اور گھر کی تبدیلی یا جوائنٹ فیملی میں رہنے والے بھی الگ ہو سکتے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج خوبصورت دن ہے اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیںگے وہ ہو جائے گا اور جو لوگ کسی بھی ٹینشن میں مبتلا ہیں وہ انشاءاللہ آج ہی اس سے نکل جائیںگے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک اہم ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی جو لوگ درمیان میں رکاوٹوں کو کھڑا کر رہے تھے اُن کی اپنے مقصد میں اب ناکامی ہو گی آج آپ کے حق ملنے کا دن ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بار بار خبردار کیا جا رہا کہ ماضی میں جن لوگوں سے دھوکا ملا تھا اب اُن کو اپنے قریب نہ کریں اس بار ان کا وار شدید ہو گا جو آپ سے برداشت بھی نہ ہو گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
قسمت عروج پر ہے غیبی انداز سے فائدہ ملنے کے امکانات روشن ہیں آپ کو اب رسک لے کر چلنے میں بھی کوئی ہرج نہیں ہے آپ کو چاہئے کہ موقع سے پورا فائدہ اٹھا لیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
انشاءاللہ پردہ غیب سے بڑی ضرورت پوری ہو گی او جس بھی کام کو کرنے میں دشواریاں ہورہی تھیں وہ اب ہو جائے گا اور آپ کا ایک بڑا مسئلہ بھی حل ہو گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے لئے پریشان تھے اب اُن کا بندوبست بہترین انداز سے ہو گا اور جس بھی طرف سے آفر ملے اُس کو فوری قبول کر لینا چاہئے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار پھر صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے آپ جو کافی دِنوں سے پریشان تھے اس کا حل مل جائےگا اور آج اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی کوئی اہم خبر آ سکتی ہے۔




